سند ھ میں گھوٹکی کے مقام پر گیس کا ذخیرہ دریافت

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری ،سندھ میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سند ھ میں گھوٹکی کے مقام پر گیس کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے جس کے کنویں سے یومیہ 10.88 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکل رہی ہے۔ماڑی پیٹرولیم حکام کو 1180میٹر کھدائی کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔