سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور اینگرو تھر پاور لمیٹڈ کا وطین ٹیلی کام کے ساتھ معاہدہ

125

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ اور سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی (SECMC) نے SECMC اورEPTL کی تھر میں واقع کوئلے کی کان کنی اور پاور پلانٹ سائٹس کو خصوصی انٹرنیٹ، ڈیٹا اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لیے وطین ٹیلی کام کے ساتھ 12.6 ملین روپے مالیت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔عملدرآمد کے مرحلے کے دوران خطی فائبر(linear fiber) اسلام کوٹ ضلع تھر میں واقع اینگرو کے تمام مقامات کو باہم جوڑے گا جس میں SECMC تھر لوج، SECMC سائٹ آفس یا ریسکیو سینٹر، SECMC عارضی سہولت(temporary facility)، SECMC آفس بلاک، SECMC رہائشی علاقہ اور SECMC پاور پلانٹ شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر ڈیٹا VPN اور انٹرنیٹ کی سروسز صرف SECMC پاور پلانٹ اور SECMCآفس بلاک کو فراہم کی جائیں گی۔