قادیانیوں کوکافر قرار دینے کی وجہ سے 7 ستمبر کی بڑی اہمیت ہے‘فضل الرحمن

210

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا، رہتی دنیا تک قادیانیوں اور احمدیوں کو مسلمان نہیں بننے دیں گے، آج کے دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں اور احمدیوں کو کافر قرار دیا اس لیے آج کے دن کی بہت اہمیت ہے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قادیانیوں سے ہماری مخالفت جائز ہے، ہم نے مختلف دلیلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہیں، قادیانیوں کی ذہنی تربیت کرنی چاہیے، وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ ختم نبوت سے ہمارا ایمانی اور یقینی رشتہ ہے،ہم ناموس رسالتؐ کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتے،قادیانی کبھی مسلمان نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ ملک میں اسلام کا نفاذ کرنا ہوگا، اسی سے ہمارا ملک ترقی کرے گا، ماضی میں قادیانیوں نے پاکستان کے خلاف سازشیں کیں مگر کبھی کامیاب نہیں ہوئے۔ وہ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں سینئر صحافی سعود ساحر کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ قادیانیوں اور احمدیوں نے ماضی میں پاکستان کے خلاف بہت سازشیں کیں لیکن کبھی کامیا ب نہیں ہوئے، ماضی میں قادیانیوں کو پورا موقع دیا گیا تھا کہ وہ اپنا موقف پارلیمنٹ کے سامنے بیان کریں مگر وہ اپنے موقف میں درست ثابت نہ ہوئے اس کے بعد آج کے دن ہماری پارلیمنٹ نے قادیانیوں اور احمدیوں کو کافر قرار د یا۔