مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ30ستمبر مقرر

116

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ30ستمبر مقرر کرتے ہوئے سینیٹ ، قومی اورتمام صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو یاد دہانی کے خطوط ارسال کر دیے ہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ30ستمبر مقرر کرتے ہوئے سینیٹ اور تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکان کو یاد دہانی کے خطوط ارسال کر دیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی اپنے اور اہل خانہ کے مالی اثاثوں کی تفصیلات 30ستمبر تک جمع کروائیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کو بھی فارم ارسال کر دیے ہیں۔