ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،اسداللہ بھٹو

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پلٹ کرجھپٹنے اورجھپٹ کرپلٹنے کے لیے تیارہیں، پاکستان کانام ہی سرخرو رہے گا ،ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کا تحفظ خوب جانتے ہیں ،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، قیام پاکستان سے لے کر تکمیل پاکستان تک جدوجہد جاری رہے گی ،مشرقی پاکستان، کارگل، چونڈہ،سیالکوٹ ہویا کشمیر ناکامی دشمن کا مقدرہے، پھانسیاں ،سزائیں ،جیل اورعمرقید دوقومی نظریے سے جدا نہیں کرسکتیں،پاکستان ہمیشہ زندہ وپائندہ باد رہے گا ،را کے ایجنٹ لندن کی سرپرستی میں ہوں یا امریکا کی آشیرباد میں ،اپنی تما م ترچالو ں میں ناکام ہوں گے، ہرمحاذ پر ڈٹے رہیں گے، خدمت انسانیت اور خلق خدا کی دیکھ بھال فریضہ سمجھ کر انجام دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارنائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو ،امیرضلع شرقی وسابق رکن سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر، نائب امیرضلع شرقی ووائس چیئرمین یوسی 2ماڈل کالونی توفیق الدین صدیقی ،امیرگلشن اقبال زون ڈاکٹرعطا الرحمن ،امیرجامعات زون مظفراقبال ،امیرشاہ فیصل زون چودھر ی محمد اشر ف ،عتیق احمد ،فرحان احمد اوردیگر نے پاکستان زندہ باد ریلیوں اورعوامی دفاترکی افتتاحی تقاریب سے خطاب کے دوران کیا ۔جماعت اسلامی شاہ فیصل زون کے تحت شاندار دفاع پاکستان ریلی مدینۃ العلوم ملیرسٹی سے نکالی گئی اورعوامی دفترکا افتتاح کیا گیا،پاکستان زندہ باد ریلی عظیم پورہ ،شمسی سوسائٹی ،گولڈن ٹاؤن، پنجاب ٹاؤن ،گرین ٹاؤن ،ڈرگ روڈسے ہوتے ہوئے شاہ فیصل کالونی پر اختتام پذیرہوئی۔ ریلی سے امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی،امیر شاہ فیصل زون چودھری محمد اشرف ،قیم زون عتیق احمد ،یوسی ناظم فرحان احمد اوردیگرمقررین نے خطاب کیا ۔جامعات زون کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی ابوالحسن اصفہانی روڈ بلال مسجد سے نکالی گئی، عباس ٹاؤن ،فاریہ چوک اور دیگرمقامات سے ہوتی ہوئی مسکن چورنگی پر اختتام پذیرہوئی ، ریلی سے امیرضلع شرقی محمد یونس بارائی ،نائب امیر ضلع سید افتخار احمد، امیرجامعات زون مظفراقبال اوردیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ گلشن اقبال زون میں سلیم ایونیوبلاک 13بی میں عوامی دفتر کا افتتاح ہوا، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو، امیرضلع شرقی محمد یونس بارائی، امیرزون ڈاکٹرعطا الرحمن ،قیم زون ،نائب امرائے زون اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلٹ کرجھپٹنے اورجھپٹ کرپلٹنے کے لیے تیارہیں، پاکستان کانام ہی سروخرورہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کا تحفظ خوب جانتے ہیں ،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہیں ۔ سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکرتکمیل پاکستان تک جدوجہد جاری رہے گی ،مشرقی پاکستان، کارگل،چونڈہ ،سیالکوٹ ہویا کشمیر ناکامی دشمن کا مقدرہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھانسیاں ،سزائیں ،جیل اورعمرقید دوقومی نظریے سے جدا نہیں کرسکتیں،پاکستان ہمیشہ زندہ وپائندہ باد رہے گا ۔ پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی محمد یونس بارائی نے کہا کہ را کے ایجنٹ لندن کی سرپرستی میں ہوں یا امریکاکی آشیرباد میں ،اپنی تما م ترچالو ں میں ناکام ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی وایثار پیغام حج ہے ،ہرمحاذ پر ڈٹے رہیں گے۔ سابق رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ خدمت انسانیت اور خلق خدا کی دیکھ بھال فریضہ سمجھ کر انجام دینے کی ضرورت ہے۔a