ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائنگ ، سوئٹزرلینڈ نے یورو چیمپئن پرتگال کو ہرا دیا

104

لندن(جسارت نیوز) ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائنگ راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ نے یورو چیمپئن پرتگال کو شکست دے کر ایونٹ کاجاندارآغاز کرلیا، یونان بلجیم، بوسنیا ہرزیگووینا، بلغاریہ اور لٹویا کی ٹیمیں بھی اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا پراعتماد آغاز کرنے میں کامیاب رہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت پرتگال کو 2-0 گول سے شکست دے دی۔ ایک اور میچ میں یونان نے جبرالٹر کو یک طرفہ مقابلے کے بعد4-1 گول سے شکست دی۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں بلجیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائپرس کو 3-0 گول سے زیر کیا۔ بوسنیاہرزیگووینا نے ایستونیا کویک طرفہ مقابلے کے بعد با آسانی 5-0 گول سے شکست دیدی۔ لٹویا نے انڈورا کو ہرا کر کامیابی حاصل کرلی۔ بلغاریہ نے لکسمبرگ کو سخت اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 گول سے شکست دے دی‘ سعودی عرب نے عراق کو 2-1 گول سے شکست دی، جاپان نے تھائی لینڈ کو 2-0 گول سے ہرایا، آسٹریلوی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو 1-0 گول سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ہالینڈ اور سویڈن کے درمیان مقابلہ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوا۔۔ گروپ اے کے میچز میں ازبکستان نے قطر کو 1-0 سے ہرایاْ چین اور ایران، شام اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلے بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئے۔