وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات میںیوم فضائیہ کی تقریب

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات اور جغرافیہ کے تحت یوم فضائیہ کے موقع پر”ہم ایک ہیں “کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ وطالبات نے 6اور7ستمبر1965ء کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے تقاریر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک افواج اور دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ہر مشکل وقت میں دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔طلبہ و طالبات نے اس موقع پر یوم دفاع اور یوم فضائیہ کے حوالے سے حب الوطنی پر مبنی موضوعات پر تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔ اس موقع پر مشیر امور طلبہ افضال احمد، شعبہ ارضیات کی چیئر پرسن سیماناز صدیقی، شعبہ جغرافیہ کے چیئر مین ڈاکٹر جاوید اقبال ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔