پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری

272

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلا م آباد میں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔