***۔۔۔۔۔۔کوٹری ۔۔۔۔۔۔***

120

کوٹری (نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات کے ایک کیس میں جرم ثابت ہونے پر گرفتار محمد اسماعیل سولنگی کو 5سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6ماہ قید کا ٹنی ہوگی ۔واضح رہے کہ ملزم محمد اسماعیل سولنگی کے قبضے سے پولیس نے ایک ہزار 50گرام چرس برآمد کی تھی **تھانہ بولا خان کوہستان کے علاقے تونگ شریف میں سماجی تنظیم جونیئر ملک سکندر ویلفیئر فاؤنڈیشن سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کے 800سے زائد مریضوں کا چیک اپ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کیں جبکہ کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی سی اور شوگر ٹیسٹ ویکسین بھی کی گئی **مانجھند کے قریب بزرگ اولیاء عاشق رسول حضرت شاہ اویس قرنی ؒ کا سالانہ عرس مبارک 7ذوالحجہ سے شروع ہوگا جس دوران سجادہ نشین آری جام رونجھو درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھاکر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کر یں گے ۔میلاکمیٹی کے چیئرمین نذر رونجھو کے مطابق عرس میں سندھ کے قومی کھیل ملاکھڑا ،صوفی راگ کی محافل اور دیگر مذہبی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا*خورشید کالونی میں زیر زمین پانی کی پائپ لائن پر غیر قانونی تجاوزات اور دکانیں تعمیر کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے دھرنا بھی دیا جس کے سبب ٹریفک جام ہوگئی ا س موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پائپ لائن پر تجاوزات قائم کرکے اس پر دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جس کے باعث علاقے میں آئے روز پانی کا بحران رہتا ہے ۔مظاہرین نے بتایا کہ اس مسئلے کے سلسلے میں وہ ڈپٹی کمشنر جا مشورو کو بھی آگاہ کرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔