سونے کے نرخوں میں کمی

158

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی۔

نیویارک میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.67 فیصد کم ہوکر 1329.02 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 7.1 ڈالر (0.53 فیصد) گر کر 1334.5 ڈالر فی اونس رہے۔

لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.25 فیصد گر کر 1334.61 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 3.30 ڈالر کم ہوکر 1338.30 ڈالر فی اونس رہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1335.90 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ بھی معمولی کمی کے بعد 1340.60 ڈالر فی اونس رہے۔