بنگلہ دیش، فیکٹری میں آتشزدگی سے15 افراد جاں بحق

171

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی صنعتی علاقے تونگی میں واقع ایک پیکنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے 15کارکن جاں بحق اور 70زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی صنعتی علاقے تونگی میں واقع ایک پیکنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے پندرہ مزدور جھلس کر جاں بحق اور ستر زخمی ہوگئے۔

پولس حکام کے مطابق 4 منزلہ عمارت میں100 سے زیادہ کارکن کام میں مصروف تھے جب فیکٹری کے بوائلر روم میں آگ بھڑک اٹھی ۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اوراموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔