آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

161

امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی۔

نیویارک میں وقفے کے بعد برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.73 ڈالر کم ہوکر 48.26 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.52 ڈالر گرنے کے بعد 46.10 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

دوسری جانب ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کیلئے سودے 1.2 فیصد اضافے کے بعد 2640 رنگٹ (649 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل 33576 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔