امریکا میں لوگوں کو گلیکسی نوٹ 7 کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت

254

امریکا میں صارفین کے تحفط کے ادارہ نے صارفین کو فی الفورسام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ امریکا کے بعد سنگاپور اورآسٹریلیاء کی ائیرلائنز نے بھی دوران پرواز سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوایس کنزیومرسیفٹی کمیشن نے یہ ہدایات مذکورہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے بیٹری پھٹنے کے واقعات کے بعد جاری کی ہے ۔قبل ازیں امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فضائی مسافروں سے کہا تھا کہ وہ دوران پرواز چارچ شدہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کو آن کرنے سے گریز کرے۔

بیٹری پھٹنے کے واقعات کے بعد سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت معطل کرنے اور مارکیٹ سے 2.5ملین فون سیٹس واپس اٹھانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا کے بعد سنگاپور اورآسٹریلیاء کی ائیرلائنز نے بھی دوران پرواز سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔سنگاپور ائیرلائنز کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ تمام پروازوں میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔