نیادی ڈھا نچے کی ترقی ملک کی خوشحالی کی بنیاد ثا بت ہو گی،وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان برجیس طاہر

172

شیخوپورہ(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان برجیس طاہرنے کہا ہے بنیادی ڈھا نچے کی ترقی ملک کی خوشحالی کی بنیاد ثا بت ہو گی انہوں نے اتوار کے روز شیخوپورہ کے قصبے ترانوالی میں ایک سڑک کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک بھر میں بچھا یا جانے والا سڑکوں کاجال ملک کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا برجیس طاہر نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کو بہتر بنانے پر ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے مملکتِ خدا داد میں امن قائم ہوادہشت گردو ں کو کچل کر رکھ دیا ملک قوم کے لیے لازوال قربانیاں دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی پاکستا نی عوام کے دل و دماغ سے طالبان ؂
کا ڈر ختم کرنا ضربِ عضب کی بہت بڑی کامیابی ہے آپریشن ضربِ عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کا خاتمہ کر کے وہان پر امن بحال کردیا ہے ۔