ینک الفلاح نے ملک میں مالیاتی خدمات تک عوام کی رسائی کو ممکن بنانے کے اپنے عزم کی تکمیل کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی برانچ لیس بینکاری کی سہولت متعارف کرانے کے لیے اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ساتھ اشتراک کرلیا ہ

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک الفلاح نے ملک میں مالیاتی خدمات تک عوام کی رسائی کو ممکن بنانے کے اپنے عزم کی تکمیل کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی برانچ لیس بینکاری کی سہولت متعارف کرانے کے لیے اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 60لاکھ سے زائد صارفین کو ’’ ایس پیسہ‘‘ کے نام سے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل بینک الفلاح کی برانچ لیس بینکاری کی آسان اور محفوظ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایس سی او کے ساتھ بینک الفلاح کی شراکت داری سے ان علاقوں میں برانچ لیس بینکاری پر مبنی مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کے ساتھ بینکاری کی خدمات سے محروم افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ بینک الفلاح کی برانچ لیس بینکاری خدمات ’’ایس پیسہ‘‘کے آغاز سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو رقوم کی ترسیل، یوٹلیٹی بلوں کی ادائیگی اور موبائل فون میں بیلنس لوڈ (ٹاپ اپ ) کروانے کی سہولت حاصل ہوگی۔ان بنیادی او ٹی سی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ہی بینک الفلاح ملک میں مالیاتی خدمات سے محروم طبقے کو مالی طور پر خودمختاربنانے کے اپنے عظیم مقصدسے ایک قدم اور قریب پہنچ گیا ہے۔