امریکا کی جانب سے عراق میں شہریوں پر جوہری ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے

90

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے عراق میں شہریوں پر جوہری ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں موجود آئی آر ائی این نامی ایک انفارمیشن نیٹ ورک نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2003ء میں عراق پر قبضے کے دوران امریکی فوج نے اے 10 طرز کے بمبار طیاروں سے یورینیم ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں عراقی عوام کو لاتعداد موذی امراض نے گھیر لیا تھا جس میں سرطان اور پیدایشی نقائص شامل ہیں۔ یہ انکشاف درحقیقت جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے لیے 2013ء میں عام کی گئی خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیاہے کہ امریکی محکمہ تحفظ ماحولیات کے توسط سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آب آمیزی کے حامل یورینیم کی افادیت کم زہریلی ہونے کی وجہ انسانی صحت پر اس کے اثرات کم پڑتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اے 10 طرز کے بم بار طیارے دوبارہ سے عراق میں پروازیں کر رہے ہیں اور یہی امریکی طیارے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بم باری کر رہے ہیں۔