بلاول زرداری کی ضلع سانگھڑ کے کارکن قاضی صدرالدین کے انتقال پر تعزیت

82

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑ کے سینئر کارکن قاضی صدرالدین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول زرداری نے کہا کہ قاضی صدرالدین پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔انہوں نے مرحوم قاضی صدرالدین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے
ہو ئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر وجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔