خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ نے معافی مانگ لی

72

انٹرنیشنل ڈیسک) اعلیٰ ریپبلکن رہنماؤں کے خواتین سے متعلق صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نازیبا بیانات کی مذمت کرنے پر ٹرمپ ایک وڈیو میں اپنے بیان پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان 2005ء کا ہے جس کی وڈیو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں جاری کی۔ اس وڈیو میں ٹرمپ ٹی وی کے میزبان بلی بش کو یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ اگر آپ اسٹار ہیں تو خواتین کے ساتھ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ معذرتی وڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی باتیں کہی اور کی ہیں جن پر مجھے افسوس ہے۔