عالمی طاقتیں خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کررہی ہیں‘ ترکی

76

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتولموش نے کہا ہے کہ شام اور عراق سمیت اس خطے میں درپیش پیچیدگیوں اور مسائل کی بنیادی جڑ بڑی طاقتوں کے درمیان اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی جنگ ہے، لیکن یہ جنگ اپنے خاتمے کے قریب ہے۔ خاص کر امریکا اور روس آپس میں لڑنے کے دہانے تک جا پہنچے ہیں۔ یہاں پر ہر کوئی مقامی طاقتوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ طاقتیں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے درپے ہیں۔ یہ چیز کبھی بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگی، لہٰذا اب اسے روکنے کی ضرورت ہے۔