اسحاق ڈار جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قرار

68

و اشنگٹن ( صباح نیوز)بہترین اقتصادی کارکردگی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016 ء کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے میگزین اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بہترین اقتصادی کارکردگی دکھانے پر کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی
پر کشیدگی کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایوارڈ وصول کرنے نہیں جا سکیں گے اور انہوں نے دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا ہے ، ان کی جانب سے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی ایوارڈ وصول کریں گے۔