روس نے نیٹو ممالک کی سرحد پر جوہری میزائل نصب کردیے

100

انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے ایک بار پھر جوہری حملے کی صلاحیت کے حامل اسکندر ای میزائل مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دو رکن ممالک کی سرحدوں پر نصب کر دیے ہیں۔ لیتھوینیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس نے یہ اقدام شام اور یوکرائن کے حوالے سے مغربی ممالک پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔ روسی فوج لیتھوینیا کے ساتھ ملنے والے روسی علاقے کالیننگراڈ کے قریب عسکری مشقوں میں بھی مصروف ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میزائلوں کی رینج 700 کلومیٹر ہے اور ان کے ذریعے جرمن دارالحکومت برلن تک کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔