ر قتل گناہ کبیرہ ہے غیرت کے نام پر قتل کو الگ نہیں کیا جا سکت

67

کراچی(پ ر)ہر قتل گناہ کبیرہ ہے غیرت کے نام پر قتل کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے بل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ناحق انسان کی جان لینے کو اسلام میں کبیرہ گناہ قرار دیا گیا
ہے البتہ اگر مقتول کے ورثا اور قاتل کے درمیان باہمی رضا مندی سے کوئی معاہدہ ہو جائے تو مجرم کو معاف کیا جاسکتا ہے یہ شریعت کا تقاضا ہے اور ایک اسلامی ملک میں اس کا پوراکیا جانا لازم ہے جبکہ مذکورہ بل میں غیرت کے نام پر قتل پر سمجھوتے کے باوجود مجرم بری نہیں ہو گابلکہ اسے عمر قید کاٹنا پڑے گی انہوں نے کہا کہ قتل قتل میں فرق کرنا خلاف شریعت ہے اسی طرح زنا بھی ایک جرم ہے چاہیہیے وہ بالجبر ہو یا بالرضادونوں صورتوں میں جرم ہے البتہ بالجبر کی صورت میں متا ثرہ فریق کو رعایت ملے گی اور ریاست اس کی ممکنہ تلافی کرنے کی ذمے دار ہو گی محرم الحرام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کرنا چاہیے انہوں نے یاد دلایا کہ مسلمان کا مسلمان کی جان ومال کو نقصان پہنچانا بہت بڑا جرم ہے ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کا خاتمہ بھی عالمی قوتوں کی سازش ہے اس لیے کہ دونوں طرف سے مسلمان ہی جان سے ہاتھ دھو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو عالمی قوتوں کی سازش کو سمجھنا چاہیے اور باہمی طور پرخون کی ہولی کھیلنابند کردیناچاہیے۔