سانحہ 12 مئی‘ملزم محمدمعراج کی درخواست ضمانت منظور

114

اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ12 مئی کے اہم ملزم محمد معراج کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت2 مقدمات میں3,3 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ۔ ملزم
کے خلاف تھانا ائرپورٹ میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔