قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں 19افراد کو عمر قید سمیت مختلف مدت کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ہفتے کے روز سزا پانے والے ان افراد پر عسکریت پسند جماعت بنانے اور تکفیری نظریات کا حامل ہونے کا الزام تھا۔ انہیں 2009ء میں معزول صدر حسنی مبارک کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے مصر میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔ قاہرہ میں قائم امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری ایک اعلامیہ میں مصر میں مقیم امریکی شہریوں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قاہرہ کے پُرہجوم علاقوں اور بازاروں میں جانے سے اجتناب برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔