پیپلزپارٹی کراچی کے رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے ملاقات

99

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی کراچی کے رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے ملاقات ۔ملاقات میں سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 16اکتوبر کو بلاول ہاؤس سے کارساز تک اعلان کردہ ریلی کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں سینیٹر سعید غنی، شہلا رضا، راشد ربانی، وقار مہدی اورنجمی عالم شامل تھے۔ اس موقع پر
پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپر،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار احمد کھوڑو،مولابخش چانڈیو اور جمیل سومرو بھی موجود تھے۔پیپلزپارٹی کراچی کے رہنماؤں نے بتایا کہ سانحہ کارسازمیں شہید بینظیر بھٹو معجزاتی طورپرمحفوظ رہیں کو زبردست خراج پیش کرنے اورکراچی کے عوام کو بڑے پیمانے پر ریلی میں لانے کے لیے انہیں کارکنان سے میٹنگز، پمفلٹ، بینرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے متحرک کیا جا رہا ہے۔بلاول زرداری نے کہا کہ ملک کے عوام اور جمہوریت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے رہنماؤں اور کارکنان کو پیپلزپارٹی کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر زور دیا کہ اس ریلی کو تاریخی بنانے کے لیے عوام کو متحرک کیا جائے۔