22اگست کی ہنگامہ آرائی میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

130

13156راچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے 22اگست کی ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیا ں تیز کردیں ،ہنگامہ آرائی میں مختلف محکمو ں کے 22سرکاری افسران و ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو اہے ، نادرا کی جانب سے سی سی ٹی فوٹیج میں موجود افراد کے کوائف پولیس کے حوالے کردیے۔ 22اگست الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز تقریرکے بعد متحدہ کارکنوں نے 2نجی ٹی وی چینلز پر حملے کیے تھے پولیس نے اپنے اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو نادرا کے حوالے کردیا تھا۔