راولپنڈی میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا

67

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا گزشتہ 24 گھنٹے میں 73 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی رواں سال مجموعی طور پر 864 مریض زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز متعدد مریض بخار کے باعث مختلف اسپتالوں
میں داخل کیے گئے۔ جن میں سے 73 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے محکمہ صحت پنجاب راولپنڈی کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 864 ہو چکی ہے۔