میتھیوطوفان سے فلوریڈا میں 15لاکھ عمارتیں بجلی سے محروم‘ 4افراد ہلاک

108

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے والے طاقت ور طوفان میتھیو نے ریاست بھر میں تباہی مچا دی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ یہ طوفان جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ریاست فلوریڈا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا۔ اس طوفان کے نتیجے میں فلوریڈا میں 4 افراد کی اطلاع ہے، جب کہ 15لاکھ مکانات اور تجارتی عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئی ہیں۔ اس طوفان کے نتیجے میں ہیٹی میں 877لوگ ہلاک جب کہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں ان لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا جو ملک کے ان حصوں میں ہلاک ہوئے ہیں جہاں تک طوفان کی وجہ سے ابھی رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔ طوفان سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچنے میں دیر ہو رہی ہے۔