رحمت ویلفیئرٹرسٹ کا سینئر صحافی اطہر ہاشمی سے اظہار تعزیت

157

پ ر) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھا ئی ،ٹرسٹیز شفیق الرحمن عثمانی ،خالد صدیقی ،منظر عالم ،رحمت ویلفیئر ایجوکیشن سینٹرکے پرنسپلز شمع کلیم ،محمد عمران اورایڈمنسٹریٹرمنیر احمد نے سینئر صحافی و رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے ٹرسٹی اطہر ہاشمی کے
بھا ئی حیدر ہاشمی کے انتقال ہر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں تمام اراکین نے اطہر ہاشمی اور دیگر تمام پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔