فرانسیسی پیراک تھامس کوویلے نے کشتی پر تن تنہا دنیا کے گرد چکر لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
اڑتالیس سالہ پیراک نے یہ ریکارڈ 49 دن، تین گھنٹے ، سات منٹ اور 38 سیکنڈز میں بنایا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ان کے ہم وطن فرانسزجویون کے پاس تھا جنہوں نے یہ سفر دوہزار آٹھ میں 57 دن، 13 گھنٹے ، 34 منٹ اور چھ سیکنڈز میں مکمل کیا تھا۔
تھامس کوویلے نے اپنا یہ سفر فرانس کے شہر بریسٹ سے چھ نومبر کو شروع کیا تھا جس کے دوران وہ ایک وقت میں بمشکل تین گھنٹے نیند لیتے تھے ۔