چین کا امریکہ اور روس پرباہمی اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پرزور

205

چین نے امریکہ اور روس پر زوردیا ہے کہ باہمی اختلافات کو دوستانہ مذاکرات کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کیا جائے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ روس اور امریکہ پر عالمی امن اور تعمیروترقی کو فروغ دینے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

چین امریکہ اور روس کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے رابطہ سازی کو مستحکم کرنا عوام اور ممالک کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ہے ۔انہوں نے روس اور امریکہ کے ساتھ چین کے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا جسکی مدد سے عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر نمٹا جاسکے ۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے اپنی قوم سے خطاب میں چین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم قراردینا ایک مثبت طرز عمل ہے ۔چین اور روس نے اتفاق کیا ہے کہ سنجیدہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔