چین 25سال سے ترقی پزید ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر

150

چین مسلسل 25سال سے ترقی پزید ممالک میں پہلے نمبر پر، غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم نئے صنعتی کاروباری اداروں کی تعداد3 فیصد کا اضافہ کے بعد 24 ہزار 350 تک پہنچ گئی۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی وزیراعظم لی کہ چھیانگ نے کھلی پالیسی کو توسیع دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے موثر استعمال کیلئے کچھ اقدامات کی منظوری دی ہے جس پر چینی قومی ترقی و اصلاحات کی کمیٹی کے نائب سربراہ نینگ جی جئے نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری، یا چینی سرمایہ کاری کے لئے ایک منصفانہ ماحول کے قیام کی کوشش کی جائے گی، تاکہ کھلی پالیسی کے معیار کو مزید بہتر کیا جاسکے۔

اعدادو شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم شدہ نئے صنعتی کاروباری اداروں کی تعداد چوبیس ہزار تین سو پچاس تک جاپہنچی ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین فیصد کا اضافہ ہے۔

رواں سال چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت سات کھرب پچاسی ارب یوان تک پہنچنے کا ا مکان ہے اس لحاظ سے چین مسلسل پچیس سال سے ترقی پزید ممالک میں پہلے نمبر پر رہا۔