بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

207

آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھر جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ایل او سی چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ سرحد پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ۔ فائرنگ کا سلسلہ 4 بجکر 40 منٹ پر شروع ہوا اور 5 بجکر 40 منٹ تک جاری رہا۔