کے الیکٹرک کی فروخت کا باقاعدہ عمل شروع ہوگیا ہے۔
کے الیکٹرک نے چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد شیئرز شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کرنے کیلئے نیپرا سے اجازت مانگ لی ۔ کے الیکٹرک کی چینی کمپنی کو فروخت کا باقاعدہ عمل شروع ہوگیا ہے کمپنی کی 66.4 فیصد حصص کی فروخت کیلئے نیپرا کو درخواست بھی دے دی گئی ہے ۔
کے الیکٹرک کے مطابق اتھارٹی حصص فروخت کرنے کی منظوری دے، حصص شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کیے جائیں گے کے الیکٹرک نے مطابق فریقین کے مابین معاہدے کی شرائط پر اتفاق ہوچکا ہے۔