پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے لئے کھلے مواقع مو جود ہیں، اسحاق ڈار

134

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے لئے کھلے مواقع مو جود ہیں اور امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حو صلہ افزائی کی جا ئے گی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کی مو جودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کو اہم پارٹنر سمجھتاہے۔

انہوں نے گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان کی جانب سے حاصل کی جانے والی معاشی کامیابیوں کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ یورپین کار ساز کمپنی رینالٹ نے حال ہی میں پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے اور 2018تک پیدوار کا آغاز کرے گی۔انہوں نے دونوں ممالک کی جانب سے معاشی تعلقات کی فروغ کے لئے مل کر آگے چلنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے جاری کی گئی تجارت کرنے کے حوالے 2017 کی رپورٹ کے تحت پاکستان نے تجارت میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے رینکنگ میں چار درجہ ترقی کی ہے ، انہوں نے امریکی سفیر کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی مکمل سپورٹ کرے گی۔