مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف ایک دوسرے کو بچاتے ہیں، عمران خان

251

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف ایک دوسرے کو بچاتے ہیں۔ کرپشن کے خلاف پوری قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

جمعے کے روز مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنل فارم سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کے حالات تیزی سے ٹھیک ہوسکتے ہیں جب کہ کرپشن سے ملک تباہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہے اور ایک دوسرے کو بچاتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کےسربراہ بلاول بھٹو سے متعلق عمران خان کا کہناتھا کہ بلاول کے کہنے کا مطلب تھا چار مطالبات نہ ماننے تو روپڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک تباہ ہو رہا ہے ، ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا شمار دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں ہوتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف سڑکوں پر نہ نکلتی تو پاناما کا معاملہ ختم ہوجاتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ چند دن میں لوگ  پاناما کو بھول جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے مسلمان پاکستان مین ہیں اور پاکستان کے حالات تیزی سے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں میرا سب سے زیادہ رابطہ ہے۔