اوگرا نے بجلی کے کارخانوں کے گیس ٹیرف میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،اطلاق 15 دسمبر سے ہوگا۔
اوگرا نے 15 دسمبر سے بجلی کے کارخانوں کے گیس ٹیرف میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے پیداواری اداروں کیلئے گیس ٹیرف میں 213 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جبکہ سرکاری اور نجی بجلی گھروں کیلئے 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف مقرر کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک اور آئی پی پیز کیلئے بھی 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف مقرر کیا گیا ہے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف 600 ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔