امریکہ نے گزشتہ سال ساڑھے 4 لاکھ تارکین وطن کو بےدخل کیا

149

امریکہ کے محکمہ داخلہ نے 2016 میں ملک بھر سے 5 لاکھ سے زائد افراد کو گرفتارکیا ۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت معمولی سی زیادہ ہے ۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں مجرموں، عوامی تحفظ، سرحدی سکیورٹی اور قومی سلامتی کی ترجیحات کے متعلق بتایا گیا ہے ۔یہ تعداد 2015 کی نسبت کچھ زیادہ ہے تاہم یہ 1980 اور 2008 میں ہونے والی گرفتاریوں سے ملتی جلتی ہے ۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر جانسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے سرحدی سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت کی دہائیوں پرانی حکمت عملی کو مضبوط کرنے کا عمل جاری رکھا اور اس سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں بارڈر پر ہونے ہونے والی گرفتاریاں سرحد پار کرنے کی کوششوں کی تعداد ظاہر کرتی ہیں، جو پہلے کی نسبت بہت کم ہیں۔