سعودی علاقے نجران کے ساتھ واقع یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے ایک سینئر لیڈر سمیت25 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے علاقے نجران کے ساتھ واقع یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحادی فورسز کی جانب سے کیجانے والی فضائی کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے ایک سینئر لیڈر سمیت25 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہونے والا ابو شہاب الحمزی حوثی ملیشیا کا ایک سینئر رہ نما تھا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے سیکڑوں جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔