چین کی پہلی مال گاڑی لندن کیلئے روانہ ہو گئی

150

چین کی مال پہلی مال گاڑی سامان لے کر اتوار کو لندن کیلئے روانہ ہو گئی ۔

مال گاڑی چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ کے شہر یی وو کے مغربی ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوئی ، یہ مال گاڑی بارہ ہزار کلومیٹر کا سفر اٹھارہ دنوں میں طے کرتی ہوئی برطانیہ پہنچے گی ، یی وو کا شہر چھوٹی اشیائے ضرورت کی تیاری کی شہرت رکھتا ہے ۔

 یہ مال گاڑی عام طورپر ایسی اشیاء جن میں گھریلو استعمال کی چیزیں ، گارمنٹس ، کپڑا ، بیگ اور سوٹ کیس شامل ہیں لے کر جارہی ہے ، گاڑی اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے قازکستان ، روس بیلارس ، پولینڈ ، جرمنی ، بلجیئم اور فرانس سے گزرتی ہوئی لندن پہنچے گی ، لندن یورپ کا پندرہواں شہرہے جہاں چین یورپ مال گاڑیاں اپنی خدمات فراہم کرتی ہیں ۔

مال گاڑی کے برطانیہ جانے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے اور مغربی یورپ کے ساتھ چین کے رابطے مضبوط ہونگے ۔چائنا ریلوے کارپوریشن کیمطابق بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ وابستہ ممالک ،ایشیائی، یورپی اور افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی نیٹ ورک بہتر ہو جائے گا جو قدیم تجارتی روٹس پر واقع ہے ۔