داعش کے ستائے عراقی شہریوں کی امریکا میں آبادکاری

145

امریکا اْن سینکڑوں عراقیوں کی مستقل آبادکاری پر کام کر رہا ہے، جو داعش کے شدت پسندوں کے ہاتھوں متاثر ہوئے۔

لیری بارلے محکمہ خارجہ میں تارکینِ وطن کو داخلے کی اجازت دینے پر مامور دفتر کی سربراہ ہیں۔ اْنھوں نے ‘وائس آف امریکا’ کو بتایا کہ امریکا اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین سے رابطے میں ہے، جب کہ یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسے عراقیوں کو ملک کے کئی طے شدہ مقامات پر بسایا جائے۔

اِن میں سے زیادہ تر یزیدی اور مسیحی ہیں، جن برادریوں کو داعش کے ہاتھوں شدید مظالم اٹھانے پڑے ہیں ۔ بارلے نے کہا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسے لوگ ہوں جنھیں غلام بنائے جانے کا ڈر تھا۔ دیکھا یہ جائے گا کہ ایسے خاندان جن کو جان کا خطرہ لاحق تھااور ہمیں علم ہے کہ اِن میں سے کئی کو اْن کے اہل خانہ کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔