لیبیا کی خام تیل کی پیداوار 6 لاکھ 85 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی

83

لیبیا نے کہا ہے کہ اس کی خام تیل کی پیداوار 6,85,000 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

قومی آئل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دسمبر کے دوران تیل کی پیداوار 6 لاکھ بیرل یومیہ تھی جو یکم جنوری کو 6,85,000 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحارا کے علاقے میں خام تیل کی پیداوار میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے جس کی صلاحیت 3,30,000 بیرل یومیہ تک کی ہے ۔