انگلینڈ کے اسٹار بیٹسمین جوئے روٹ کا بھارت میں ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا امکان ہے۔
برطانوی بیٹسمین جلد ہی باپ بننے والے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ بھارت کے خلاف 15جنوری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق 26 سالہ کرکٹر کی بیوی کیری کوٹریل ماں بننے والی ہیں اور روٹ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے وقت اپنے گھر میں موجود رہ سکتے ہیں۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پونے میں 15جنوری سے ون ڈے سیریز شروع ہونے والی ہے اور ایسے میں روٹ گرل فرینڈ کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹمیچوں کی سیریز میں روٹ مہمان انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمینتھے لیکن ٹیم کو ویرات کوہلی کی قیادت والی میزبان ٹیم سے سیریز میں 0-4 سے شکست جھیلنی پڑی تھی اور ون ڈے سیریز میں روٹ کو اہم کھلاڑی مانا جا رہا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم کاجمعرات تک بھارت پہنچنے کا امکان ہے لیکن اسی دوران روٹ کے بچے کی بھی پیدائش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے وہ انگلش ٹیم سے باہر رہ سکتے ہیں۔