سڈنی ٹیسٹ ،یونس خان نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

174

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان نے سڈنی ٹیسٹ میں اپنے کیر ئیر کی 34ویں سنچری مکمل کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن یونس خان نے ناتھن لایون کو چوکا لگا کر کیریئر کی 34ویں سنچری اسکور کی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی اب تک دنیا کے گیارہ ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے جس میں ویسٹ انڈیز، ہندوستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، زمبابوے اور پاکستان شامل ہیں۔

دنیا کے اور کسی بلے باز کو یہ مقام حاصل نہیں کہ وہ ان تمام گیارہ ملکوں میں سنچری بنا سکا ہو۔ اس سے قبل ہندوستان کے عظیم بلے باز راہول ڈراوڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل تھا لیکن وہ متحدہ امارات میں کرکٹ نہ کھیل سکے لہٰذا یونس نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔یہ یونس خان کے کیریئر کی 34ویں سنچری تھی اور وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔