لودھراں میں ٹرین اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت چار بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز جلال پور روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ خوفناک حادثے میں رکشہ میں سوار اسکول جانے والے چار بچے اپنی جانیں گنواء بیٹھے جبکہ ڈرائیور بھی موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جلال پور روڈ ریلوے کراسنگ پر ہزارہ ایکسپریس اور رکشے میں تصادم ہوا۔ موٹر سائیکل رکشے میں 10 بچے سوار تھے جن میں سے چار جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔