چینی سائنسدان یاؤ ٹان ڈونگ کیلئے 2017ء ویگا میڈل کا اعلان

195

سویڈن کی اینتھرو پالوجی و جغرافیہ سوسائٹی (ایس ایس اے جی )نے چینی سائنسدان یاؤ ٹان ڈونگ کیلئے 2017ء ویگا میڈل کا اعلان کیا ہے ، یہ میڈل انہیں تبتی سطح مرتفع کے ماحو ل اورگلیشروں پر تحقیق کے سلسلے میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے ،

گذشتہ دو دہائیوں میں یاؤ کی ٹیم نے تبتی سطح مرتفع پر ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات کا مطالعہ کیا یاؤ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان ہم منصوبوں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔یاؤ جو کہ چینی سائنس اکادمی کے تحت ادارہ تبتی سطح مرتقع تحقیق کے ڈائریکٹر (سی اے ایس ) اور تبتی سطح مرتفع ارضی سائنسز میں سی اے ایس سینٹر برالئے ایکسی لینس کے ڈائریکٹر ہیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی سائنسدان ہیں ۔

ایس ایس اے جی کے مطابق یاؤ نقطہ انجماد کے تعین کے مطالعہ کے شعبہ میں انتہائی لائق ترین سائنسدانوں میں شمار کئے جاتے ہیں ، یاؤ کی طرف سے شروع کئے جانیوالے تھرڈ پول انوائرمنٹ (ٹی پی ای) میں دنیا بھر سے ذہین افراد کو شامل کیا گیا ہے اور اس نے اہم سائنسی تحقیقات کی ہیں ۔

یاؤ کی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذکیا ہے کہ ہم گذشتہ 2ہزار برسوں میں گرم ترین وقت کی مدت میں رہ رہے ہیں ،عالمی حدت اور بھارتی مون سون اور مغرب کی طرف سے چلنے والی ہواؤں کے درمیان انٹریکشن تبتی سطح مرتفع کے اندر علاقائی اختلافات اور گلیشروں کے پگھلنے کی اہم وجوہ ہیں ۔