عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

191

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مبصرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 53.55ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ برینٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 0.5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 56.76ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔