آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ٹیسٹ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری داغ دی۔
سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی اور 23 گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی، انہوں نے تین چھکے اور آٹھ چوکے لگائے۔ ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ پاکستانی کپتان مصباح الحق کے پاس ہے جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔