فلوریڈاایئرپورٹ پرفائرنگ کرنے والا سابق امریکی فوجی نکلا

196

امریکی ریاست فلوریڈا کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کرکے 5افرادکوہلاک کرنے والا سابق امریکی فوجی نکلا، فائرنگ کرنیوالے ملزم پر داعش کی خاطر لڑنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیٹرمینل ٹوپرپیش آیا جہاں اسٹاروارز کے کرداروں جیسے کپڑے پہنے دہشت گرداسٹیبان سینٹیاگو نے فائرنگ کی ۔ملزم الاسکاسیفلوریڈاآیاتھااورجہاز میں مسافروں سے بھی اسکاجھگڑاہواتھا۔دہشت گردنے لاونج میں پہنچنے کے بعدباتھ روم جاکرپستول لوڈکیااورباہرآکراچانک لوگوں کے سروں کانشانہ لیکرگولیاں برسانا شروع کردیں اورپھرخود کوپولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کاتعلق نیوجرسی سے ہے تاہم اسکا حالیہ پتہ فلوریڈاکے علاقے نیپلزسے بتایاگیاہے۔ بیگیج ایریا میں فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی اور ٹرمینل کوخالی کرالیا گیا ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن عارضی طورپر روک دیا گیا ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ملزم کی عمرچھبیس برس ہے۔وہ امریکی فوج میں رہ چکا ہے اورعراق میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔اس کے پاس فوجی شناختی کارڈبھی تھا۔اسٹیبان سینٹیاگو الاسکا میں ایف بی آئی کے دفتربھی جاچکاہے جہاں اس نے دعوی کیا تھاکہ اس پر دباوڈالاجارہاہے کہ وہ داعش کی خاطرلڑے۔