آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

215

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

 فاسٹ باؤلر بلی سٹینلیک اور بلے باز کرس لینن کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ تجربہ کار بلے باز جارج بیلی اور ایرن فنچ کو ٹیم سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جیمز فاکنر، جوش ہیزلووڈ، تراوس ہیڈ، عثمان خواجہ، کرس لینن، مچل مارش، گلین میکسویل، بلی سٹینلیک، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔